سی پی ایل نے اپنے طویل مدتی اسٹریٹجک وژن کے تحت کار کیئر لائن میں اپنی مصنوعات متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بنیادی طور پر انٹیریئر کلیننگ اور ہینڈ ویکس سروسز پر مشتمل ہے۔ اِس میں ایکسٹریر کلیننگ، اپھولسٹری کلیننگ اور شیمپو بهی شامل ہے۔ یہ طبقہ استعمال میں آسان اور ماحول دوست پائیدار مصنوعات بنانے میں کارفرما ہے۔ اپنے قابل قدر صارفین کے لئے بہترین اور آسان ترین طریقہ کار متعارف کرانے کے وژن کے تحت کلوور نے کئی ماحول دوست پائیدار اور موثر مصنوعات متعارف کرائی ہیں۔